Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں واقع اسپنی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سڑک پر کھڑے دو افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کے بعد موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔





Source link