Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

بھارت کی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئر نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر کے ہر کسی کو حیران کر دیا۔

سوریہ پرکاش سموتا نامی انجینئر ہندو رسومات کے تحت ’گیگا‘ نامی روبوٹ سے شادی کریں گے جس کی تیاری پر تقریباً 19 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

انجینئر نے بتایا کہ روبوٹس نے مجھے بچپن سے ہی اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے اور میں مصنوعی ذہانت اور ہیومنائیڈ روبوٹس میں گہری دلچسپی رکھتا ہوں۔

سوریہ پرکاش مصنوعی ذہانت میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے تھے لیکن ان کی فیملی کی خواہش تھی کہ وہ ملک کی خدمت کریں۔ اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوان نے خود کو آرمی میں بھرتی ہونے کیلیے تیار کیا اور امتحان بھی پاس کر لیا تھا۔

تاہم روبوٹس میں نوجوان کی دلچسپی دیکھ کر فیملی نے انہیں اپنے پسندیدہ کیریئر کو پورا کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے بی ٹیک کورس میں داخلہ لیا اور اجمیر گورنمنٹ کالج سے انجینئرنگ مکمل کی۔

گیگا کے ساتھ شادی کے بارے میں سوریہ پرکاش نے بتایا کہ تقریب میں میری پوری فیملی شرکت کرے گی، جب والدین کو پہلی بار اس شادی کے بارے میں بتایا تھا تو انہیں جھٹکا لگا تھا لیکن بعد میں میں انہیں راضی کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

انجینئر نے بتایا کہ گیگا مسلسل آٹھ گھنٹے کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وہ ہر طرح کے گھریلو کام کر سکتی ہے جس میں پانی لانا، ہیلو کہنا، مہمانوں کا استقبال کرنا شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اب تک 400 سے زیادہ روبوٹکس پروجیکٹس پر کام کر چکا ہوں، کورونا وائرس کے دنوں میں روبوٹس کے ذریعے والدین تک دوائی پہنچاتا تھا۔

Comments





Source link